کراچی: مقابلے میں ڈاکو، جھگڑے میں 3 افراد زخمی

کراچی میں پولیس کے ساتھ ہونے والے مقابلے میں ڈاکو جبکہ ایک جھگڑے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں مبینہ مقابلے کے بعد ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق واٹر پمپ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت نہیں ہوئی ہے، ملزم کے قبضے سے اسلحہ، نقد رقم اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

دوسری جانب یوسف پلازہ کے قریب جھگڑے کے دوران گولی لگنے اور ڈنڈوں کے وار سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔

تینوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں