کراچی: ماسک اور سینیٹائزر ذخیرہ کرنے والے 6 افراد گرفتار

کراچی میں پولیس نے کارروائی کر کے ماسک اور سینیٹائزر ذخیرہ کرنے والے 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی میں بڑی تعداد میں سامان بھی برآمد کیا گیا۔

پولیس کے مطابق کھارادر میں کارروائی کے دوران 6 افراد کی گرفتاری عمل میں آئی جبکہ ہزاروں ماسک اور سینیٹائزر کے کئی کارٹن بھی برآمد کئے گئے۔

پولیس نےگرفتار افراد کےخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں