ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک معمول سے زیادہ ہے اور ناکوں کے سبب ٹریفک کا دباؤ بھی زیادہ ہے۔
کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق شارع فیصل، ڈرگ روڈ، بلوچ کالونی ، یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کا دباؤ ہے جبکہ لیاقت آباد فلائی اور، اور صدر پارکنگ پلازہ کے قریب بھی ٹریفک کا دباؤ ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق قیوم آباد چورنگی پر بھی ٹریفک کا دباؤ ہونے سے روانی متاثر ہے۔
کراچی ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری گھروں سے نہ نکلیں، اِس کے علاوہ ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر چالان بھی کیے جارہے ہیں۔