کراچی: اللّٰہ والا ٹاؤن، کرنٹ نے 2 افراد کی جان لے لی

کراچی کے علاقے کورنگی میں بجلی کے کرنٹ نے ایک خاتون سمیت 2 افراد کی جان لے لی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کرنے لگنے کا واقعہ کورنگی کے علاقے اللّٰہ والا ٹاؤن میں پیش آیا جہاں گھر میں کرنٹ لگنے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

نیو کراچی میں کرنٹ لگنے سے خاتون جاں بحق

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والی خاتون کی عمر 40 سال جبکہ لڑکے کی 20 سال ہے، دونوں افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں