کھٹمنڈو ساؤتھ ایشین کلائمیٹ ایکشن کانفرنس مرزا مقیم بیگ کو ایورسٹ کلائمیٹ ایکشن ایوارڈ دیا گیا۔ کانفرنس میں جنوبی ایشیائی ممالک (سری لنکا، پاکستان، مالدیپ، بھارت، نیپال، بنگلہ دیش، بھوٹان، افغانستان اور میانمار برما) کے مندوبین نے شرکت کی۔
نارووال (سنہرا دور): نیپال کے دارالخلافہ کھٹمنڈو کے صدارتی محل میں سائوتھ ایشین کلائمیٹ ایکشن کانفرنس 2023 ء کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں جنوبی ایشیاء کے 9 ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔اس موقع پر پاکستان کی سماجی تنظیم رورل ایڈ کی بین الاقوامی سطح پر اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں نیپال کے نائب صدر رام مدد پرساد یادیونے رورل ایڈ پاکستان کے سی ای او مرزا مقیم بیگ کو ایورسٹ کلائمیٹ ایکشن ایوارڈ”Everest Climate Action Award 2023″ سے نوازا۔ یہ منفرد اعزاز Rural Aid کی شاندار شراکت اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے لگن اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ ایورسٹ کلائمیٹ ایکشن ایوارڈ ایک عالمی اقدام ہے جس کا بنیادی مقصد ایسے افراد اور تنظیموں کو تسلیم کرنا اور انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے ، جنہوں نے معاشرہ میں غیر معمولی قیادت، جدت طرازی اور ماحولیاتی پائیداری کے عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔
ایوارڈ کے لئے Rural Aid کا انتخاب SACAC کے معزز ججوں کے پینل کی طرف سے مکمل تحقیقات اور کارکردگی کا جائزہ لیکر کیا گیا۔ کانفرنس میں جنوبی ایشیائی ممالک (سری لنکا، پاکستان، مالدیپ، بھارت، نیپال، بنگلہ دیش، بھوٹان، افغانستان اور میانمار (برما کے مندوبین نے شرکت کی۔ سر زمین نارووال کے شہریوں کا کہنا ہے کہ رورل ایڈ پاکستان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے جنوبی ایشیائی خطے میں موسمیاتی تبدیلی کے سفیر کے طور پر کام کیا۔ رورل ایڈ پاکستان کی ایک سفیر کے طور پر کوششیں بلاشبہ کیمونٹیز کو متحرک کرنے اور جنوبی ایشیائی خطے میں ماحولیاتی شعور کو فروغ دینے میں نمایاں رہیں۔