خیبرپختونخوا : کورونا مریضوں کے اہل خانہ کیلئے مفت راشن کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت نے کورونا مریضوں کے اہل خانہ کے لیے مفت راشن کی فراہمی کا اعلان کیا ہے، راشن میں آٹا، چاول، چینی، دالیں اور دودھ شامل ہے۔

محکمہ ریلیف کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کورونا کے مریضوں کے خاندانوں کو مفت راشن دینے کا اعلان کیا ہے، مفت راشن ان مریضوں کے لئے ہے جن کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں سرکاری قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق راشن پیکج میں 20 کلو آٹے، 10 کلو چاول، 10 کلو چینی، 5 کلو دال اوردودھ وغیرہ پر مشتمل ہے۔

محکمہ صحت محکمہ داخلہ کے ساتھ مل کر متاثرہ خاندانوں کےایڈریس اور دیگر تفصیلات اکٹھی کریں گے اور متعلقہ ڈپٹی کمشنر حکومت کا یہ پیکیج متاثرہ خاندانوں تک پہنچائے گا جبکہ محکمہ داخلہ کے پاس ریکارڈ بھی رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں