کندیاں: وزیرِ اعظم نے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا

وزیرِ اعظم عمران خان نے میانوالی کے نزدیک کندیاں میں موسمِ بہار 2020ء کی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

موجودہ شجرکاری مہم کا مقصد جنگلات کی بحالی اور زمین کو بنجر ہونے سے بچانا ہے، اسی مناسبت سے آج شروع کی جانے والی شجر کاری مہم کا عنوان جنگلات کی بحالی رکھا گیا ہے۔

موجودہ شجر کاری مہم حکومت کے گرین ایجنڈے کی تکمیل میں معاون ثابت ہو گی۔

پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت کے گرین ایجنڈے کا مقصد ایکو سسٹم کا تحفظ و بحالی اور سماجی و معاشی استحکام ہے۔

اس گرین ایجنڈے سے گرین جابز خصوصاً غریب افراد، خواتین اور نوجوان طبقے کے لیے نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے اور گرین اکانومی کی طرف پیش قدمی ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں