کورونا وائرس کے باعث بیلجیئم میں لاک ڈاؤن کا اعلان

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب بیلجیئم میں حکومت نے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کا فیصلہ بیلجیئم کی سیاسی قیادت پر مشتمل نیشنل سیکورٹی کونسل نے آج کچھ دیر قبل کیا تھا۔ لاک ڈاؤن بدھ کی دوپہر سے نافذ العمل ہوگا۔

لاک ڈاؤن کا فیصلہ حکومت نے کورونا وائرس کے حوالے سے بنائے گئے رسک مینجمنٹ گروپ کی سفارشات کی روشنی میں کیا۔

فیڈرل ہیلتھ منسٹری کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق بیلجیئم میں کورونا وائرس سے مرنےوالوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 1250 کے قریب پہنچ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں