وزیر اعلیٰ کے پی کی زیر صدارت نئے مالی سال کے ترقیاتی پروگرام سے متعلق اجلاس

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیرصدارت نئےمالی سال کے ترقیاتی پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا جس میں محکمہ بلدیات اور آب نوشی کے مجوزہ منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں متعلقہ صوبائی وزراء، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں محکموں کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ کے پی کو اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ محکمہ بلدیات کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے جاری فنڈز کا 85 فیصد خرچ کیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ بلدیات کے فنڈز کے استعمال کی شرح پچھلے سال کی نسبت 20 فیصد زیادہ رہی ہے۔

اجلاس کے دوران دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ آبنوشی کے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کا 80 فیصد استعمال کیا جاچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں