ایم ایم عالم کی 85ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

بھارتی فضائیہ کو دھول چٹانے والے پاک فضائیہ کے ہیرو ایم ایم عالم کی 85 ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے۔

محمد محمود عالم 6 جولائی 1935ء کو بھارت کے شہر کولکتہ میں پیدا ہوئے اور 1953 ءمیں پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی۔ ایم ایم عالم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی 1965ء کی جنگ میں شجاعت اور بہادری کی ایسی لازوال تاریخ رقم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔

اپنی ہوا بازی کے کارناموں سے اسکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم نے دشمنوں کو ناکوں چنے چبوا دیئے اور دشمن بھارت کے پانچ جنگی طیارے ایک منٹ میں زمین پر مار گرائے۔ ان کا یہ کارنامہ پاک فضائیہ کی تاریخ میں ایک سنہرا باب ہے جسے ایک معجزہ تصور کیا جاتا ہے۔

ایم ایم عا لم کی 85ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے
ایم ایم عالم کو جرات اور بہادری کے باعث ستارہ جرات سے بھی نوازا گیا۔وہ 1982ء میں ایئر کموڈور کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے۔ قوم کے یہ ہیرو 18 مارچ 2013ء کو طویل علالت کے بعد 78 برس کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں