بدین میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد 400 سے زائد چھوٹی صنعتیں بحال کردی گئیں۔
ضلع میں دھان صاف کرنے والے کارخانوں میں کام شروع ہوگیا جبکہ ساحلی پٹی پر طویل عرصے بعد مچھلی اور جھینگے کا شکار بھی بحال ہوگیا ہے اور ماہی گیر سمندر میں مچھلی کے شکار کے لیے جانے لگے ہیں۔
بدین میں سروس اسٹیشن، اسپیئرپارٹس، ویلڈنگ کی دکانیں بھی کھل گئیں اور ریڑھی بان، گدھا گاڑی مزدور اور دیگر یومیہ اجرتی مزدور بھی کام پر جانے لگے ہیں۔