مراد علی شاہ نے مسکن چورنگی دھماکے کا نوٹس لے لیا

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے مسکن چورنگی پر ہونے والے دھماکے کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے کمشنر کراچی سے واقع کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے دھماکے میں متاثر ہونے والے زخمیوں کے لیے فوری طبی امداد کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار بھی کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ آج صبح کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قریب 4 منزلہ عمارت میں بم کا دھماکا ہوا ہے جس میں 3 افراد جاں بحق اور 16 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکا شدید نوعیت کا تھا جس کے باعث اطراف کی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ان کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کا شکار ہوئی رہائشی عمارت 4 منزلہ تھی اور اس کے گراؤنڈ فلور پر ایک نجی بینک بھی واقع تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں