نون لیگ کے چمچوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں،فیاض چوہان

پنجاب کےوزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ انصاف صحت پروگرام کی کامیابی سے نون لیگ کے چمچوں کڑچھوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں، رانا ثناء کے منہ سے بزدار حکومت کے کامیاب منصوبوں پر تنقید جچتی نہیں۔

مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللہ کے بیان پر ردعمل میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب میں صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کا منصوبہ کامیابی سے جاری ہے۔

انصاف صحت پروگرام پی ٹی آئی حکومت نے پہلے 2013ء میں کے پی کے میں متعارف کروایا تھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ آل شریف نے کے پی کےمیں کامیاب انصاف صحت پروگرام کارڈ کی نقل کی، انشاء اللہ پی ٹی آئی وزیرِ اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ترقی کا سفر جاری رکھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں