نارووال: 02رکنی ڈکیت گینگ، 02مجرمان اشتہاری سمیت 07ملزمان گرفتار

ملزمان کے قبضہ سے 420بوتل معہ 10لیٹر شراب، 02پسٹل اور رائفل برآمد کر لی گئی ،

نارووال (سنہرا دور ): ڈی پی او نارووال رانا طاہر رحمن خاں کی قیادت میں نارووال پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صدر نارووال کی نگرانی میں ایس ایچ اوتھانہ بدوملہی نے ڈکیت گینگز کے خلاف کریک ڈاون میں 02رکنی ڈکیت گینگ کے کارندے علی حید، عبدالرحمن کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے رائفل 222بور اور پسٹل 30بور برآمد کرلئے مزید تفتیش جاری۔ڈی ایس پی ظفروال کی نگرانی میں ایس ایچ اوتھانہ ظفروال نے اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاون میں 02مجرمان اشتہاری کیٹگری Aحسن، اسامہ کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا۔ڈی ایس پی شکرگڑھ کی نگرانی میں ایس ایچ اوتھانہ سٹی شکرگڑھ نے منشیات فروشوں کے خلاف بہترین کاروائی کرتے ہوئے بدنامہ زمانہ منشیات فروش عدنان عرف سہیلا کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 420بوتلیں شراب برآمد کرلیں۔ایس ایچ اوتھانہ چک امرونے بھی بدنامہ زمانہ منشیات فروش صہیب اختر کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 10لیٹر شراب برآمد کرلی۔ایس ایچ اوتھانہ نورکوٹ نے ناجائز اسلحہ ہولڈرز کے خلاف کریک ڈاون میں ناجائز اسلحہ ہولڈرافضل کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کرلیا۔تمام ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے پابند سلاسل کر دیا۔ڈی پی او نارووال نے اپنے اس عز م کا اظہار کیا ہے کہ ضلع نارووال سے سماج دشمن عناصر کا خاتمہ کرنا اولین ترجیح ہے اور اس کیلئے نارووال پولیس کے تمام آفیسران و ملازمان ہمہ تن کو شاں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں