نارووال : اڈا کوٹ شیلر پر تیز رفتار کار کی رکشہ کو ٹکر

تصادم کے نتیجہ میں 21 سالہ عثمان شدید زخمی جبکہ 11 سالہ حمزہ ہلاک ہو گیا ،ریسکیو ذرائع

نارووال (سنہرا دور): تیز رفتاری نے عید کی خوشیوں میں مشغول گھرانے کو ماتم کدہ بنا دیا ،تفصیلات کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو نارووال کو مرید کے روڈ اڈا کوٹ شیلر پر تیز رفتار کار کی رکشہ کو ٹکر کی اطلاع موصول ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو آفس سے ایمبولینس کو موقع پر بھیج دیا گیا۔ریسکیو جوانوں کا جائے حادثہ پر بروقت رسپانس۔حادثہ میں 21 سالہ عثمان ولد ذوالقرنین زخمی ہو گیا۔
11 سالہ حمزہ ولد امانت موقع پر جان بحق ہو گیا۔ ان کا تعلق گاؤں جاجن والہ سے ہے۔
موقع پر پہنچتے ہی ریسکو جوانوں نے زخمی شخص کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور زخمی اور ڈیڈ باڈی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال منتقل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں