عوام شدید گرمی میں نڈھال ،پانی کی قلت کا سامنا ، بجلی بحالی میں 12 سے 24 گھنٹے معمول بن گیا ،
نارووال(سنہرا دور): گرمی نے زور پکڑا تو واپڈا کے ٹرانسفارمرز اور جلی سڑی تاروں نے ہاتھ کھڑے کر لیے،شہر میں شکایات کا تناسب بہت بڑھ گیا،حتی کہ بجلی بحالی میں 12 سے 24 گھنٹے معمول بن گیا،شہری سراپا احتجاج،عوام کا کہنا ہے کہ واپڈا سمیت ہمارے دیگر سرکاری محکموں میں مختلف قسم کی مینٹیننس (مرمت و بحالی) کے نام پر جو لوٹ مار ہوتی ہے ،اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے، اور سزا غریب عوام کو بھگتنا پڑ جاتی ہے ،
اگر بات کی جائے واپڈا کی تو ان کا بجلی کی ترسیل اور تقسیم کا پورا سسٹم بدحالی و خستہ حالی کا شکار ہے ،گرمیوں میں صارفین کو جس اذیت سے دوچار ہونا پڑتا ہے وہ ناقابلِ بیان ہے ،گلی محلوں اور بازاروں میں ننگی تاریں موت بانٹنے کی منتظر نظر آتی ہیں نتیجتاً آئے روز ٹرانسفارمر خرابی،تاریں جلنے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں اور عوام کو بجلی بحالی کی مد میں کئی کئی دن ذلیل کیا جاتا،ہمارے ہاں صارفین کو ذہنی اذیت سے گذارنا معمول کا معاملہ سمجھا جاتا ہے۔۔۔
کبھی کسی نے سنجیدگی سے اصلاح احوال کی کوشش نہیں کی،اگر باقاعدگی سے ٹرانسمشن لائنز،ٹرانسفارمرز اور کیبلز کی سروس ہوتی رہے تو حالات بہتر ہوسکتے ہیں مگر ایسا ہوتا ممکن نظر نہیں آتا۔۔۔کسی کو کوئی احساس نہیں۔۔!!