نیویارک میں فائرنگ کا واقعہ، مشتبہ حملہ آور کی تصویر جاری

نیویارک میں زیر زمین بروکلن کے سب وے میں فائرنگ اور بھگدڑ مچنے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے مشتبہ حملہ آور کی شناخت اور تصویر جاری کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ آور کی شناخت فرینک جیمز کے نام سے ہوئی ہے، حملہ آور کی گرفتاری میں مدد دینے والے کیلئے 50 ہزار ڈالر انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

کمشنر نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ فوری طور پر بطور دہشتگردی نہیں دیکھا جارہا، حملے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تفتیش کاروں کو فرینک جیمز کی بےگھر ہونے اور میئر نیویارک سے متعلق میڈیا پوسٹس ملی ہیں۔

خیال رہے کہ نیویارک میں گزشتہ روز پیش آئے فائرنگ کے واقعے میں 29 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں