پیاز شریانوں سے فالتو کولیسٹرول تحلیل کرنے میں مددگار

پیاز ایک ایسی ترکاری ہے جو پکوان کی ضرورت اور ذائقے کے علاوہ مختلف امراض اور تکالیف سے نجات کیلئے بھی استعمال کی جاتی ہے۔

طبی محققین کے مطابق یہ خون کی شریانوں سے فالتو کولیسٹرول کو تحلیل کرنے میں مدد دیتی ہے اور دل کے امراض سے بچانے میں بھی معاون ہے، اس سے خون کی کمی بھی دور کی جاسکتی ہے۔ پیاز نظامِ ہضم کی رطوبتوں میں اضافہ کر کے بھوک بڑھانے میں مددگار ثابت ہوئی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ بلغم بھی ختم کرتی ہے اور نزلہ زکام، ہیضے جیسے امراض میں بھی مفید ثابت ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں