جنوبی وزیرستان میں آپریشن، دہشتگرد پیر عرف اسد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے شہر لدھا میں آپریشن کیا ہے جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد پیر عرف اسد مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گرد پیر عرف اسد 2006ء سے ٹی ٹی پی کا سرگرم رکن تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد پیر عرف اسد نے ٹی ٹی پی کے بیت اللّٰہ محسود گروپ میں شمولیت اختیار کی تھی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔

آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا کہ حکیم اللّٰہ محسود کی موت کے بعد دہشت گرد پیر عرف اسد دہشت گردوں کے شہریار محسود گروپ میں شامل ہو گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں