پاکستانی اوپنرز نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

پاکستانی اوپنرز نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں نیا ریکارڈ قائم کردیا، امام الحق اور فخر زمان اوپننگ وکٹ پر سب سے زیادہ سنچری شراکت کرنے والی پاکستانی جوڑی بن گئی۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 5 مرتبہ سنچری شراکت قائم ہوئی ہے۔

پاکستانی اوپنرز کی جانب سے یہ کارنامہ جنوبی افریقہ کے خلاف سنچورین میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں انجام دیا گیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان کی جانب سے یاسرحمید ،عمران فرحت اور ناصرجمشید ، محمد حفیظ ون ڈے انٹرنیشنل میں چار، چار اوپننگ سنچری پارٹنرشپ کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں