فرانس میں مقیم پاکستانی، حکومت سے تعاون کریں، معین الحق

فرانس میں متعین پاکستان کے سفیر معین الحق نے فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے کہا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں آپس میں مکمل یکہجتی رکھیں اور گھروں میں رہیں۔

انہوں نے پاکستانیوں سے کہا کہ وہ حکومت فرانس کے اقدامات میں مکمل تعاون کریں، اس سلسلہ میں سفارت خانہ ہمہ وقت پاکستانیوں کی رہنمائی کے لیے حاضر ہے۔

نیجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے معین الحق نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ اس مشکل گھڑی میں سب کو سلامت اور اپنی امان میں رکھے۔ انہوں کہا حکومت فرانس عوام الناس کے تحفظ اور حفاظت کے لیے یہ اقدام کررہی ہے۔

یہاں مقیم ہر شخص کو چاہئے کہ وہ انسانیت اور اپنی بھلائی کی خاطر ان سے مکمل تعاون جاری رکھے تاکہ یہ وقت خیریت سے گزر جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں