نئے سال کا تحفہ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ

اسلام آباد : حکومت نے نئے سال کے ساتھ ہی عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرادیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 79 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا۔

ن لیگ حکومت کے نئے مشیر خزانہ نے آتے ہی عوام پر مہنگائی بم گرادیا، مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 6 روپے 79 پیسے فی لیٹر تک بڑھانے کا اعلان کردیا۔

مفتاح اسماعیل کہتے ہیں کہ سال نو پر پیٹرول 4 روپے 6 پیسے فی لیٹر اضافے سے 81 روپے 53 پیسے فی لیٹر ملے گا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 96 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے جو 89 روپے 91 پیسے میں دستیاب ہوگا۔

مشیر خزانہ کے مطابق لائٹ ڈیزل 6 روپے 25 پیسے اضافے کے بعد یکم جنوری سے 58 روپے 37 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 6 روپے 79 پیسے بڑھا دی گئی ہے جو آئندہ 64 روپے 32 پیسے فی لیٹر ملے گا۔

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا، یہ قیمتیں یکم جنوری تا 31 جنوری 2018ء تک لاگو رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں