فلپائن: کورونا کی سزا کے باعث شہری چل بسا

فلپائن میں کورونا قوانین توڑنے والا شہری پولیس کی سزا کے باعث موت کے منہ میں چلا گیا۔

فلپائن میں رات کے لاک ڈاؤن کے دوران 28سالہ شہری پانی کی بوتل لینے کے لیے گھر سے نکلا تھا جس پر پولیس نے لاک ڈاؤن توڑنے کی وجہ سے اسے سزا دی۔

پولیس نے شہری سے 300 اٹھک بیٹھک اور پش اپس لگوائے جس سے شہری مشقت برداشت نہ کرسکا اور دل پر دباؤ پڑنے سے چل بسا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں