نواز شریف کی واپسی سے متعلق ن لیگ کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

سابق وزیرِاعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) کا دعویٰ سامنے آگیا۔

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ عید کے بعد آپ میاں نواز شریف کو پاکستان میں دیکھیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ اگر کوئی پارٹی حکومت پر دباؤ ڈالے گی تو ان کے خیال میں الیکشن میں جانا چاہیے۔

پروگرام میں موجود پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ حکومتی اتحاد کو کوئی خطرہ نہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ عمران خان غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں، عمران خان کے غلط بیانیہ کا مقابلہ قوم کے سامنے حقائق رکھ کر کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کوئی نہ کوئی کہانی ایسی گھڑنی تھی تاکہ کارکردگی سے نظر ہٹے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں