قصور میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، اہلکار شہید

قصور کے نواحی گاؤں ورن میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو اور پولیس کانسٹیبل جاں بحق جبکہ 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں میں کانسٹیبل، اے ایس آئی اور سب انسپکٹر شامل ہیں۔

پولیس کی جانب سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکوؤں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں