پولیس کو دھمکیاں دی گئیں، پریشر ڈالا گیا ویڈیو موجود ہے، مرتضی وہاب

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ویڈیو موجود ہے کہ کس طرح پولیس کو دھمکیاں دی گئیں اور پریشر ڈالا گیا، وزیر اعلیٰ سندھ نے تفتیش کے لئے کمیٹی بنائی ہے، کمیٹی کے ممبران کا اعلان آج کردیا جائے گا۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا کہ تمام باتیں تفتیش میں سامنے آئیں گی، پی ٹی آئی کے اراکین اور ایک وفاقی وزیر نے پولیس کو دھمکیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کسی شخص کے ساتھ نہیں کھڑی اور ہم اپنے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مرتضی وہاب کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی اپنی مقاصد کی لیے پولیس کو استعمال کرتی ہے، ہمارا موقف رہا کہ پولیس کو آزادانہ کام کرنے دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری قرارداد جزیروں پر وفاقی حکومت کے قبضے کی کوشش کے خلاف ہے، جزیروں سے متعلق آرڈیننس کے خلاف ایک قرارداد پیش کر رہے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کاکہنا تھا کہ سندھ کے جزیروں پرقبضے کا یہ آرڈینس غیر قانونی ہے، دیکھنا ہے ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی اراکین سندھ اسمبلی سندھ کے ساتھ کھڑے ہیں یا نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں