PSL4، افتتاحی تقریب اور پہلا میچ آج ہوگا

پاکستان سپر لیگ فور کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب آج دبئی میں منعقد ہوگی جس میں ملکی اور غیر ملکی فنکار اپنے فن کا جادو جگائیں گے، جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان ایونٹ کا افتتاحی میچ بھی آج ہی ہوگا۔

پاکستان میں کھیلوں کے سب سے بڑے میلے کی افتتاحی تقریب میں جہاں پاپ اسٹار پٹ بلسب کو محظوظ کریں گے وہیںپونی ایم بھی اس سیریمنی کا مزہ دوبالا کریں گی۔

PSL4، افتتاحی تقریب اور پہلا میچ آج ہوگا

آج ہونے والی تقریب میں پاکستانی بینڈ ’جنون ‘بھی جوش بھرے گا، جبکہ پی ایس ایل کا تھیم سونگ گانے والے فواد خان کے علاوہ آئمہ بیگ بھی اپنی پرفارمنس دکھائیں گی۔

افتتاحی تقریب کے فوری بعد پی ایس ایل فور کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا ۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل فور کے تما م میچز پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر براہ راست نشر کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں