وزیراعلیٰ پنجاب کا عیدالاضحیٰ پر صفائی کے انتظامات کا جائزہ

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار لوکل گورنمنٹ بورڈ کمپلیکس ساندہ پہنچے، جہاں انہوں نے عید الاضحیٰ پر صفائی کے لیے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صفائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی مانیٹرنگ سیل کا دورہ کیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ عید الاضحیٰ پر شہروں کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ صفائی کے اچھے انتظامات پر انعام دیا جائے گا، اور خراب کارکردگی پر جواب طلبی ہوگی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے سختی سے ہدایت کی کہ سڑکوں یا گلی محلوں میں آلائشیں نظر نہیں آنی چاہئیں۔ صفائی کے انتظامات کی خود نگرانی کررہا ہوں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہم نئے بلدیاتی الیکشن کی طرف جارہے ہیں، بلدیاتی نظام سے عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں