پنجاب زکوۃ کونسل کی نے دیہاڑی دار طبقے کیلئے 90 کروڑ روپے کی منظوری

پنجاب زکوٰۃ کونسل نے دیہاڑی دار مزدوروں کے لیے 90 کروڑ روپے کی منظوری دے دی۔

سیکریٹری زکوٰۃ و عشر عالمگیر احمد نے بتایا کہ 90 کروڑ روپے کی منظوری وزیراعظم کے اعلان کے مطابق دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ مزدوروں کو 3 ماہ تک 3 ہزار روپے ماہانہ گزارا الاؤنس دیا جائے گا۔

عالمگیر احمد کا کہنا تھا کہ دو ہفتے تک مزدوروں کو امدادی رقوم کی ادائیگیاں شروع ہوجائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں