ساہیوال، چونیاں، گوجرہ اور سوات میں بارش

ملک کے مختلف علاقوں ساہیوال، چونیاں، گوجرہ اور سوات میں بارش ہوئی ہے، محکمہ موسمیات نے آج سے بدھ تک ملک میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔جس کے مطابق سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارشوں کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، حیدرآباد ، جیکب آباد ، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ بارش گندم کی فصل کے لیے نقصا ن دہ ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں