رنبیر کپور، عالیہ بھٹ کی شادی، سنجے دت نے کیا مشورہ دیا؟

بھارتی معروف فنکار جوڑی، اداکارہ عالیہ بھٹ اور چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی تیاریاں عروج پر ہیں جبکہ اس جوڑی کی شادی سوشل میڈیا سائٹس پر بھی خوب ٹرینڈ کر رہی ہے۔

رنبیر کپور کے سجے ہوئے گھر اور شادی پر پہنے جانے والے جوڑے کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

ایسے میں اس جوڑی کو مبارکباد اور نئی زندگی کے لیے مشورے بھی دیئے جا رہے ہیں جن میں سے سب سے دلچسپ اور مختلف مشورہ سینئر اداکار سنجے دت عُرف سنجو بابا کی جانب سے دیا گیا ہے۔

سنجو بابا نے بھارتی میڈیا ’بمبئی ٹائمز‘ سے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ’شادی کوئی پھولوں کی سیج کا نام نہیں ہے، اس رشتے میں اتاڑ چڑھاؤ بھی آتے ہیں لہٰذا حوصلہ رکھنا بہت ضروری ہے اور یہ بہت خوبصورت رشتہ ہے۔‘

سنجو بابا نے جوڑی کو مشورہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ ’شادی کرو اور جَلد بچے پیدا کر کے خاندان بناؤ۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں