ریسکیو 1122 خالصتا عوام کی خدمت کا ادارہ ہے: ڈاکٹر عبدالرحمان

اٹک (سنہرا دور ): ریجنل ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر عبدالرحمان کا ریسکیو 1122 اٹک کا دورہ۔
ریسکیو 1122 اٹک کی گاڑیوں اور آلات کا معائنہ کیا۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمان آفس پہنچے تو ریسکیو کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔
ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیو عمارت اور ایمرجنسی وہیکلز و آلات کا معائنہ کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کامران راشد نے ضلع اٹک میں حادثات اور کیمونٹی اوئیرنس پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر عبدالرحمان نے ریسکیو 1122 اٹک کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا انکا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 خالصتا عوام کی خدمت کا ادارہ ہے عوام اس ادارہ کو عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہےلہذا عوام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں