ایک تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے اضافہ

مسلسل کئی روز کمی کے بعد پیر کو ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 400 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 14 ہزار 400 ہوگئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے بڑھ کر 98 ہزار 80 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 8 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 948 ڈالر فی اونس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں