ایک تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے اضافہ

گذشتہ روز 300 روپے کمی کے بعد بدھ کو ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے سے ایک لاکھ 16 ہزار 200 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 429 روپے اضافے سے 99 ہزار 623 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قدر 13 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 918 ڈالر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں