کراچی، پیٹرول، ڈیزل اور CNG کی فروخت 50 فیصد تک گرگئی

شہرِ قائد کراچی میں پیر کے روز صبح سڑکوں پر ٹریفک میں بڑی کمی دیکھی گئی جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں بھی واضح کمی آئی ہے۔

ٹریفک پولیس اہل کاروں اور شہریوں کا جیونیوز سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ پیر کے روز یعنی آج صبح 9 بجے سے قبل بسیں خالی اور آن لائن بس سروس میں بھی مسافروں کی تعداد کم تھی جبکہ ٹریفک 60 فیصد تک کم ہے۔

دوسری جانب رہنما سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق پیٹرول، ڈیزل اورسی این جی کی فروخت 50 فیصد تک گرگئی ہے۔

رہنما سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں