ثانیہ مرزا کی پرفیکٹ مارننگ کس کےساتھ؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کے ساتھ نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں اُن کے ہمراہ اُن کے بیٹے اذہان بھی موجود ہیں۔

ثانیہ مرزا کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں وہ مُسکراہتے ہوئے اپنے بیٹے کو دیکھ رہی ہیں جبکہ اذہان بھی جواب میں والدہ کو دیکھ کر مُسکرا رہا ہے۔

تصویر میں اذہان کو کمبل اوڑھے دیکھ کر بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ تصویر صبح کے وقت کی ہے۔

ثانیہ مرزا نے اپنے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میری پرفیکٹ مارننگ میرے اذہان کے ساتھ۔‘

شعیب ملک کی اہلیہ اور بیٹے کی تصویر کو اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور مداح بھارتی ٹینس اسٹار اور ان کے بیٹے کے لیے محبت بھرے پیغامات بھی جاری کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں