سیالکوٹ ائرپورٹ مشرق وسطیٰ اور یورپ کے ممالک کے درمیان ایک نیا اہم روٹ ثابت ہو گا: کیپٹن اعجاز علی فیضی

سیالکوٹ (سنہرا ور ): چیف ایگزیکٹو آفیسر و چیئرمین ویثرن ائر انٹرنیشنل کیپٹن اعجاز علی فیضی نے کہا ہے پر ائیویٹ شعبے میں قائم سیالکوٹ انٹر نیشنل ائرپورٹ پوری دنیا میں ایک زبردست پہچان بن سکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے ان کا ادارہ ہر ممکن کوشش کر ئے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سیال سیکرٹریٹ میں سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ اوروثیرن ائر انٹرنیشنل کے درمیان مل جل کر سیال کو ترقی دینے، یہاں جہازوں کی مرمت کا کام شروع کرنے، گراؤنڈ ہینڈ لنگ سروس میں مزید بہتری لانے، کارگو بزنس میں وسعت پیدا کرنے اور سیال اسٹاف کو تربیتی سہولتیں فراہم کرنے کے سلسلے میں یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت چیئرمین سیال میاں نعیم جاوید نے کی۔ اس موقع پر وائس چیئرمین چودھری محمد افضل شاہین، چیف ایگزیکٹو آفیسر سیال بابر اقبال، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ویثرن ائر عمیر احسن،، سینئر وائس وائس پریذیڈنٹ فرخ ظہیر، ڈپٹی وائس پریذیڈنٹ کاشان رضا،کنوینر بزنس ڈویلپمنٹ کمیٹی انجنیئر خاور انور خواجہ، سابق چیئرمین نعیم اختر، اشفاق احمد چودھری، شیخ محمد یعقوب، چیئرمین ائر سیال فضل جیلانی،کمپنی سیکرٹری محمد جہانگیر خان، ائرپورٹ منیجر نثار احمد، سی ٹی ایم سید علی عامر اظہر، بزنس ڈویلپمنٹ منیجر عامر یعقوب اور منیجر تعلقات عامہ عبدالشکور مرزا بھی موجود تھے۔مہمان خصوصی کیپٹن اعجاز علی فیضی نے انہیں اس بات کی انتہائی خوشی ہو رہی ہے کہ سیال اور ان کا ادارہ ایوی ایشن کی دنیا میں ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔ سیالکوٹ ائرپورٹ مشرق وسطیٰ کے ممالک کے راستے اور یورپ کے درمیان ایک نیا اہم روٹ ثابت ہو سکتا ہے جبکہ یہاں جہازوں کی مرمت شروع ہونے سے یہ ائر پورٹ ملکی اور غیر ملکی فضائی کمپنیوں کے لیے ایک بہت بڑی سہولت ثابت ہو سکتا ہے۔چیئرمین سیال میاں نعیم جاوید نے کہا کہ آج کا دن سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ہم اس ائرپورٹ کواب تک صرف بیس فی صد استعمال کر سکیں ہیں۔ اب ہماری کوشش ہے کہ اسے مزید جدید ترین سہولتوں سے آراستہ کر کے دنیا میں ایک نئے انداز سے متعارف کرائیں۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ دونوں ادارے مل کر سیالکوٹ ائرپورٹ کو ایک مثالی ائرپورٹ بنائیں گے۔تقریب کے بعد شرکاء نے ائر ٹرمینل بلڈنگ کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر انہیں سیال شیلڈیں بھی پیش کی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں