سندھ اسمبلی: پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد منظور

سندھ اسمبلی نے آج صوبے کی پولیس کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

قرارداد میں 18 اکتوبر کو آئی جی سندھ کے ساتھ پیش آئے واقعے پر افسوس کا اظہارکیا گیا۔

پیپلز پارٹی کے رکن ڈاکٹر سہراب سرکی نے کہا کہ آئی جی سندھ کے ساتھ پیش آئے واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

دوسری جانب سندھ بار کونسل نے آئی جی سندھ کے مبینہ اغواء پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وائس چیئرمین سندھ بار کونسل حیدر امام رضوی نے چیف جسٹس آف پاکستان سے معاملے کا از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں