سکردو: انٹر نیٹ سروس کی خرابی دور کر کے عوام کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے، انجمن تاجران

سکردو (سنہرادور): سکردو شہر اور گردونواح میں گزشتہ چار روز سے انٹر نیٹ کی سروس معطل ہے. جس کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے . بینکوں میں لین دین کا سلسلہ بھی بہت زیادہ متاثر ہوا ہے. لوگوں کو اپنے پیاروں سے رابطہ میں بھی بہت مشکل پیش آرہی ہے. انجمن تاجران کے صدر غلام حسین اطہر اور آغا سید محمد تقی الحسینی نے سنہرادور سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان کو چاہیے کہ وہ اس مسئلے کے حل کے سلسلے میں فوری اقدامات کریں اور انٹرنیٹ سروس کی خرابی کا دیرپا حل تلاش کیا جائے تاکہ اس طرح کی خرابی بار بار نہ ہو.اور عوام کے لیے مشکلات پیدا نہ ہوں.

سکردو: انٹر نیٹ سروس کی خرابی دور کر کے عوام کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے، انجمن تاجران” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں