ٹینس سٹار رافیل نڈال بھی کرونا وائرس کے خلاف میدان میں آ گئے

سپینش ٹینس سٹار رافیل نڈال بھی کرونا وائرس کے خلاف میدان میں آ گئے۔ اس موذی مرض سے نمٹنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سمیت حکام کو قومی ہیرو قرار دے دیا۔

وبائی بیماری کا خاتمہ پوری دنیا کا بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔ سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے اس جنگ میں اولین صفوں میں اِن ایکشن ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف، پولیس اور سیکورٹی حکام سمیت دیگر کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

رافیل نیڈال نے ان کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی ان تمام لوگوں کو اس شاندار خدمت پر انہیں قومی ہیرو قرار دیا۔ ٹینس کے سپر سٹار نے اپنے پیغام میں دنیا بھر کے اپنے پرستاروں کو کرونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں