تھائی لینڈ: مریض کے پیٹ سے 60 فٹ لمبا کیڑا برآمد

تھائی لینڈ میں ایک مریض کے پیٹ سے 60 فٹ لمبا کیڑا برآمد ہوا جسے دیکھ کر ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے۔

مذکورہ مریض پیٹ میں درد کی شکایت لے کر اسپتال پہنچا جہاں ڈاکٹرز نے اُس کے چند ضروری ٹیسٹ کیے اور نمونے حاصل کر کے انہیں لیبارٹری بھیجا۔

رپورٹ آئی تو انکشاف ہوا کہ مریض کے پیٹ میں کئی فٹ لمبا کیڑا اور 28 انڈے موجود ہیں۔

ڈاکٹرز نے رپورٹس دیکھنے کے بعد مریض کو مخصوص ادویات دیں جس کے اگلے روز اُس کے پیٹ سے 60 فٹ لمبا کیڑا باہر نکلا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں