آرٹیکل اے-140 پر عمل کے بغیر 18 ویں ترمیم نامکمل ہے، ایم کیو ایم

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل اے-140 پر عمل کے بغیر 18 ویں ترمیم نامکمل ہے، اختیارات کے ضلعی سطح تک منتقل کے بغیر 18 ویں ترمیم کا عوام کو فائدہ نہیں ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق اٹھارویں ترمیم سے متعلق پیپلزپارٹی کی کل جماعتی کانفرنس میں خواجہ اظہار الحسن اور محمد حسین نے پارٹی موقف پیش کیا اور وفد نے 18 ویں ترمیم اور این ایف سی کی قرارداد پر اختلافی نوٹ بھی تحریر کیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے اکثریت کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے شہری حکومتوں کے اداروں پر بھی قبضہ کرلیا ہے، سندھ حکومت پی ایف سی کے تحت ضلعی سطح تک فنڈز پہنچانے میں مخلص نہیں ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت کس منہ سے وفاق سے شکوہ کر رہی ہے، پاکستان اسٹیل مل کے ملازمین کو نوکریوں سے برطرف نہ کیا جائے، سندھ حکومت ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی دی گئی احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کروائے، پی ٹی ائی اور جی ڈی اے کی جماعتوں کو مدعو نہ کرنا غیر جمہوری عمل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں