وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ تاریخ کے سب سے زیادہ بجٹ اور تجارتی خسارے کا سامنا ہے۔
مفتاح اسماعیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسد عمر کہتے تھے معیشت اچھی ہے؟ غلط بیانی کی بھی حد ہوتی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ بلند ترین مہنگائی ہے، گندم اور چینی جو ہم برآمد کرتے تھے اب درآمد کرنے پر مجبور ہیں۔
مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ روپے کی قیمت میں تاریخی کمی سمیت زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ کمی ہے۔