شہری نے نوبیاہتا دلہن کو پہاڑ سے لٹکادیا

امریکی ریاست آرکنساس میں ایک نئے شادی شدہ جوڑے نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کےلیے ایسی پُرخطر اور دشوار گزار جگہ کو شادی کی تصاویر عکس بند (ویڈنگ فوٹوگرافی) کروانے کےلیے منتخب کیا کہ دیکھنے والوں کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں۔

اسکائی اور ریان میئرز نامی جوڑے نے ویڈنگ فوٹوگرافی کےلیے شمال مغرب میں واقع خطرناک پہاڑی سلسلے ’ہاکس بل کریگ‘ کا انتخاب کیا جہاں لی گئی تصاویر آج ساری دنیا میں وائرل ہورہی ہیں۔

جوڑے نے اس کام کےلیے ملک کے بہترین فوٹو گرافر کا انتخاب کیا جس نے تصاویر لیتے وقت تمام حفاظتی تدابیر کا خیال رکھا اور دولہا دلہن کو تصاویر لینے سے قبل حفاظتی رسیوں سے باندھ دیا تاکہ کسی بھی خوفناک حادثے سے بچا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں