کورونا ویکسین ایک ماہ میں دستیاب ہوسکتی ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا ویکسین ایک ماہ میں دستیاب ہوسکتی ہے۔

پنسلوانیا میں اپنے حامیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ کورونا وبا خود ہی ختم ہوجائے گا۔

ان کاکہنا تھا کہ تین سے چار ہفتے میں کورونا ویکسین حاصل ہوجائے گی ۔

اس سے پہلے بھی امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ کورونا ویکسین چار سے آٹھ ہفتے میں دستیاب ہوگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں