حکومت کے پاس کورونا سے نمٹنے کی اہلیت نہیں: خواجہ آصف

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس کورونا سےنمٹنے کے حوالے سے کوئی اہلیت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین سے طلبہ نہیں لائے گئے لیکن تفتان کے راستے لوگوں کا سیلاب آرہا ہے، زلفی بخاری نےاس سارے سیلاب کو تفتان سے پاکستان آنے کی اجازت دی۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح یہ معاملہ چل رہا ہے سوائے تباہی کے کوئی اور چیز نہیں ہے، سارے ملک میں کورونا وائرس کا پتا ہی نہیں چل رہا کہ کہاں پر ہے کہاں پر نہیں ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ تفتان سے آئے پورے کے پورے قافلےاس وقت غائب ہیں جو بتایا نہیں جارہا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تفتان سے آنے والے یہ قافلے کہاں پہنچ گئے ہیں اور کن شہروں میں ہیں کچھ پتا نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں