بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا سپاہی شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے سپاہی واجد علی شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول ( ایل او سی ) کے شاہ کوٹ سیکٹر پر بھارتی ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے سپاہی واجد علی کا تعلق سندھ کے ضلع دادو سے تھا۔

پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیا اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا، جس میں مخالف فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں