آئندہ جمعہ سے ملک میں مون سون داخل ہونے کا امکان، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ جمعہ سے ملک میں مون سون سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے، بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون کی کم شدت کی ہوائیں داخل ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے سے ان ہواؤں کی شدت میں اضافہ ہوجائے گا، ہفتے کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر، گلگت، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں جمعہ کی شام سے گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

بلوچستان کے مشرقی علاقوں میں ہفتے سے پیر کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ سندھ میں جیک آباد، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد میں بھی ہفتہ سے پیر کے دوران بارش متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں