قوم نے اپوزیشن کا شرانگیز بیانیہ یکسر مسترد کردیا ہے، عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا اپوزیشن سے متعلق کہنا ہے کہ قوم نے اپوزیشن کا شر انگیز بیانیہ یکسر مسترد کر دیا ہے۔

عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں اپوزیشن سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کی اداروں کو متنازع بنانے کی سازش بری طرح ناکام ہوئی ہے، اپوزیشن کا شر انگیز بیانیہ قوم کی جانب سے یکسر مسترد کردیا گیا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ملک کو کھوکھلا کرنے والے آج انتشار سے ترقی کا سفر روکنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اپوزیشن ذاتی مفادات کی خاطر قومی اتحاد کو پارہ پارہ کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں