سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 96.20 پوائنٹس کی مندی

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران اُتار چڑھاؤ کے بعد مندی دیکھی گئی۔ 100 انڈیکس 96.20 پوائنٹس گر گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث پہلے سوا دو گھنٹے کے دوران صرف 35 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔ دوپہر بارہ بجے کے قریب جا کر انڈیکس تنزلی میں جا گرا اور 83 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی۔

دورانِ ٹریڈنگ ایک موقع پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 34 ہزار کی نفسیاتی حد بحال کر گیا تھا تاہم تیزی کی یہ شرح برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس 33757.37 پوائنٹس کی نچلی سطح پر دیکھا گیا۔

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار کا اختتام 96.20 پوائنٹس کی مندی پر ہوا، جس کے بعد 100 انڈیکس 33836.61 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

حصص مارکیٹ میں 0.28 فیصد کی تنزلی ریکارڈ کی گئی جبکہ 9 کروڑ 63 لاکھ 44 ہزار 614 شیئرز کا لین دین ہوا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں